نفسیاتی جنگ سے پاکستان میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو جمعہ کی نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو جمعہ کی نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، وزیر خارجہ . فوٹو : فائل

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نفسیاتی جنگ سے پاکستان میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 706ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو جمعہ کی نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، بھارت نے ہمارے خلاف ہائبرڈ جنگ چھیڑ رکھی ہے، نفسیاتی جنگ سے پاکستان میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے جب کہ پاکستانیوں کو اس نازک مرحلے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
Load Next Story