انڈسٹری کی کامیابی کے لیے کام کرنا سب کی ذمے داری ہے مصطفی قریشی
پاکستانی فلموں کی کامیابی کا دارومدارصرف اچھی اور معیاری فلموں سے ہی ممکن ہے
مصطفیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ نئی فلموں کی کامیابی سے ہمیں ایک بار پھر سنھبلنے کا موقع ملا ہے۔ فوٹو: فائل
سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ اب جب کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کامیابی کی طرف چل پڑی ہے اور فلموں میں سرمایہ کاری بھی شروع ہوچکی ہے ۔
فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کی ذمے داری ہے کہ وہ اب نئے دور اور نئی سوچ کے ساتھ اچھی اور معیاری فلمیں بنائیں یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ مصطفیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ نئی فلموں کی کامیابی سے ہمیں ایک بار پھر سنھبلنے کا موقع ملا ہے، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے موضوعات کا انتخاب کرکے ایسی فلمیں بنائیں جو عوام کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔
اب فلم بین بہت زیادہ باشعور ہوچکے ہے،وہ سنیما جاکرصرف ان ہی فلموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر بنائی جارہی ہیں، پاکستان میں جدید سنیمائوں نے فلم انڈسٹری کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لوگ ایک بار پھر سنیمائوں کا رخ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا چند فلموں کی کامیابی سے ہمیں یہ نتیجہ اخذ نہیں کرلینا چاہیئے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں تواتر سے اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی تو فلم انڈسٹری کے حالات جلد بہتر ہوجائیں گے ۔