بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جا رہا ہے محبوب ابڑو
پلاٹ قبضے کا الزام درست ثابت ہونے پرہر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں، پریس کانفرنس
جس روز یہ مقدمہ درج کیا گیا وہ اس روز ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک تھا، محبوب۔ فوٹو : فائل
قاسم آباد ایکشن کمیٹی کے رہنما وسابق یوسی ناظم قاسم آباد محبوب ابڑو نے خود کو میڈیا کے سامنے احتساب کیلیے پیش کردیا ہے اورکہا ہے کہ اگر ان کیخلاف کسی پلاٹ پر قبضے کا الزام درست ثابت ہو جائے تو وہ ہر سزا بھگتنے کیلیے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ 26 اکتوبر کو تھانہ اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے انکے خلاف مختارکار قاسم آباد علی ذوالفقار میمن کی مدعیت میں سرکاری پلاٹ پر قبضے کا جھوٹامقدمہ درج کرلیاہے، جس روز یہ مقدمہ درج کیا گیا وہ اس روز ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک تھا،اگرمذکورہ سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ان کے اوپر عائد تھا تو ڈپٹی کمشنر اس وقت ہی ان سے اس متعلق دریافت کرسکتے تھے۔
انھوں نے کہا کہ اس جھوٹے مقدمے کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے ہمیشہ قاسم آباد اوراس کے عوام کے مسائل اور حقوق کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی جس کی وجہ سے عوام بھی میرے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں بلدیاتی انتخابات سے دور رکھنے کے لیے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے لیکن وہ ان مقدمات سے ڈرنے والے نہیں اوروہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے۔