مصباح الحق شکست کے بعد ایک مرتبہ پھربیٹنگ لائن کی ناکامی کا رونا رونے لگے

ہمیں مقابلہ اپنے نام کرنے کیلیے 70، 80 اور 100 کی اننگز درکار تھیں جو ہم کھیلنے میں ناکام رہے، مصباح الحق

ہمیں مقابلہ اپنے نام کرنے کیلیے 70، 80 اور 100 کی اننگز درکار تھیں جو ہم کھیلنے میں ناکام رہے، مصباح الحق فوٹو: فائل

LARKANA:
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں شکست پر پاکستانی کپتان مصباح الحق ایک مرتبہ پھر بیٹنگ لائن کی ناکامی کا رونا رونے لگے۔


انھوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ہمارے بیٹسمینوں نے اسی غلطی کا ارتکاب کیا جو وہ گذشتہ 2 میچز میں کرتے چلے آئے تھے، ہم اچھے آغاز کو بڑے مجموعے میں تبدیل نہیں کر سکے، ہماری وکٹیں تواتر سے گرتی رہیں، اگرچہ اس مقابلے میں آئیڈیل آغاز مل گیا تھا لیکن 20 اور 30 رنز کی اننگز سے میچز نہیں جیتے جاسکتے، ہمیں مقابلہ اپنے نام کرنے کیلیے 70، 80 اور 100 کی اننگز درکار تھیں جو ہم کھیلنے میں ناکام رہے۔

انھوں نے کہا کہ پروٹیز کی جانب سے دیا گیا 260 کا رنز ہدف قابل رسائی تھا، نئی گیندوں پر باؤنڈریز آسانی سے لگ رہی تھیں، وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے اختتامی اوورز میں فائٹ کرکے کچھ اعتماد فراہم کیا، انھوں نے ثابت کیا کہ اگر بیٹسمین بھی خود کو موقع دیتے تو یہاں پر رنز بن سکتے تھے، تجربہ کار بیٹسمین نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو شکست دینے کیلیے ہمیں کم ازکم 250 کا ہندسہ اسکور بورڈ پر ترتیب دینا ہوگا۔
Load Next Story