ایری زونا اسکواش فرحان زمان مہم کا آغاز آج کریں گے

دیگر پاکستانی پلیئرز طیب اسلم، ثاقب یوسف اور عاقب حنیف کے بھی ابتدائی روز میچز

دیگر پاکستانی پلیئرز طیب اسلم، ثاقب یوسف اور عاقب حنیف کے بھی ابتدائی روز میچز ۔ فوٹو: فائل

ایری زونا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں فرحان زمان جمعرات کو مہم کا آغاز کریں گے۔

پاکستانی اسٹارکا ابتدائی راؤنڈ میں کوالیفائر کھلاڑی سے مقابلہ ہوگا، وہ رواں سال پی ایس اے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ورلڈ رینکنگ میں 7 درجے کی بہتری سے 64 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں،ایونٹ میں دیگر 3 پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم، ثاقب یوسف اور عاقب حنیف براہ راست مین مرحلہ کھیل رہے ہیں، 2 پلیئرز حمزہ شاہ بخاری اور شاہجہان خان کو کوالیفائنگ راؤنڈ عبور کرنا ہوگا۔ امریکی ریاست ایری زونا میں شیڈول اس پی ایس اے ٹورنامنٹ میں فرحان زمان کو سیکنڈ سیڈ مقرر کیا گیا ہے۔




ٹاپ سیڈڈ پلیئر آسٹریلیا کے ریکس ہیڈرک ہیں،ابتدائی روز طیب اسلم کا سامنا بھی کوالیفائر کھلاڑی سے ہوگا، اسی روز ثاقب یوسف کو ٹاپ سیڈ ریکس ہیڈرک اورعاقب حنیف کو کینیڈا کے ایرک سیچنل کا چیلنج درپیش ہے۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر ہے، ابتدائی راؤنڈ سر کرنے والے کھلاڑی 8 نومبر کو کوارٹرفائنل میں آمنے سامنے ہونگے، سیمی فائنلز 9 جبکہ فیصلہ کن معرکہ 10 نومبر کو شیڈول ہے۔ یادرہے کہ فرحان زمان رواں سال عمدہ کارکردگی کامظاہر کررہے ہیں، انھوں نے گذشتہ ماہ شکاگو اوپن ایونٹ جیتا، اس سے قبل ستمبر میں وہ چیف آف ایئر اسٹاف ایونٹ کے فاتح بھی بن چکے ہیں۔
Load Next Story