ورلڈ کپ کرانے کی برازیلین صلاحیتوں پر سوالیہ نشان ثبت
امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ریو میں فٹبال کنوینشن منسوخ، فیفا بدستور مطمئن
ٹکٹوں کی فروخت کا دوسرا مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل
برازیل نے امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ریو ڈی جنیرو میں فٹبال کنوینشن منسوخ کردیا۔
اس سے برازیل کی آئندہ سال جون میں بغیر کسی گڑبڑ ورلڈ کپ کرانے کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان ثبت ہوگیا ہے۔ منسوخی کے باعث کھیل کے 4 ہزار سے زائد اہم افراد کی ملاقات کا امکان ختم ہو گیا،آرگنائزرز میں بھی اضطراب پایا جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انھیں 30 نومبر سے 5 دسمبر تک ہونے والے کنوینشن کے منسوخ ہونے پر دلی افسوس ہے اور وہ ہرجانہ طلب کریں گے۔ فیصلہ ریو اور ساؤ پاؤلومیں تازہ ترین فسادات کے نتیجے میں کیا گیا جہاں حالیہ مہینوں میں درجنوں افراد نہ صرف سرکاری کرپشن بلکہ کثیر لاگت ورلڈ کپ کی میزبانی اور ریو میں 2016 اولمپکس کیخلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ رقم کو صحت ، تعلیم اور سماجی منصوبوں پر خرچ ہونا چاہیے تھا۔
انھوں نے الزام لگایا کہ ان سے برازیلیں عوام کو کم فائدہ پہنچے گا۔ جون میں ورلڈ کپ کی ڈریس ریہرسل کے طور پر شیڈول کنفیڈریشنز کپ کے موقع پر مظاہروں میں شدت آگئی تھی، اس دوران پولیس کے ساتھ تصادم اور سٹی سینٹر کی عمارتوں پر پتھراؤ کیا گیا۔ گذشتہ روز مظاہرین کے گروپ کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں 1605 کے گن پاؤڈر پلاٹ کی برسی کے موقع پر گائی فاکس کو یاد رکھنے کیلیے ریو اور کئی اہم شہروں میں مظاہرہ کریں گے، برازیل اور دیگر ممالک میں گائی فاکس ماسک احتجاجی تحریکوں میں ایک علامت کے طور پر استعمال ہورہے ہیں۔ برازیلین صدر دلما روسیف نے متعدد بار تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور سفاکی قرار دیا ہے۔
دریں اثنا ریو کی اسٹیٹ گورنمنٹ نے عالمی کنوینشن شہر میں حالیہ فسادات کی وجہ سے منسوخ کرنے کے تاثر کو غلط قرار دیا ہے، آرگنائزرز نے ایونٹ کی حوصلہ افزائی نہ کرنے کے حکومتی فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ دریں اثنا فیفا کو یقین ہے کہ ایونٹ مقررہ وقت پر بااحسن انداز سے ہوگا، ٹکٹوں کی فروخت کا دوسرا مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہونا ہے، اس میں تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار ٹکٹیں شائقین کو دستیاب ہوں گی، عالمی گورننگ باڈی کے مطابق شائقین فٹبال اس مقصد کیلیے 28 نومبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔
ٹکٹوں کی فروخت کے تیسرے اور حتمی مرحلے کا 8 دسمبر کو ایونٹ کے ڈراز نکالے جانے کے بعد آغازہوگا، فیفا کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے پہلے مرحلے میں 889,305 شائقین کو ٹکٹ الاٹ کیے جاچکے، اس میں سب سے بڑی تعداد 625,276 برازیلین شائقین کی ہے، امریکا سے 66,646، برطانیہ22,257، جرمنی 18,019، آسٹریلیا 15,401، کینیڈا 13,507، فرانس 11,628 اور کولمبیا سے 11,326 درخواستیں شامل ہیں۔