ٹیم کی غیر مستقل مزاجی پر تنقید منصفانہ نہیں مدثر نذر

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی، سابق اوپنر

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی، سابق اوپنر فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ اوپنر مدثر نذر نے پاکستان ٹیم کی غیرمستقل مزاجی پر تنقید کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کارکردگی میں عدم تسلسل کی کئی وجوہات ہیں، ملکی سطح پر بہتر سہولیات کا فقدان اورفیلڈنگ کا معیار بدستور پست ہے، فیلڈنگ کوچ اپنا کام عمدگی سے کررہے ہیں لیکن ڈومیسٹک سطح پر آپ نوجوان کھلاڑیوں کو اچھے گراؤنڈز فراہم کیے بغیر کیسے ڈائیو لگانے پر رضامند کرسکتے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک میں کرکٹ میں بہتری کی وجہ آئی پی ایل کو قرار دیا جاتا ہے مگر ان کا فرسٹ کلاس رنجی ٹرافی ایونٹ ہی بہترین ہے۔




پاکستان میں ماضی میں کئی عظیم کرکٹر اسکول کرکٹ سے سامنے آئے، اب ایسا نہیں ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے بھی صورتحال زیادہ خراب ہوئی، ان تمام تر مسائل کے باوجود پاکستان کا عالمی کرکٹ میں بدستور مسابقتی رہنا کسی معجزے سے کم نہیں، اس کا کریڈٹ مصباح الحق، واٹمور اور ٹیم کو جاتا ہے، مدثر نذر نے کہا کہ پاکستان میں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی ضرورت ہے۔
Load Next Story