مشرف کیخلاف کیس واپس لینے کے لیے 10کروڑکی پیشکش ہوئی شہدافائونڈیشن
اگر شہدا فائونڈیشن کے ہرفردکو10ارب ڈالر بھی اداکردیے جائیں توبھی سودے بازی ممکن نہیں، رہنما شہدافائونڈیشن
اگر شہدا فائونڈیشن کے ہرفردکو10ارب ڈالر بھی اداکردیے جائیں توبھی سودے بازی ممکن نہیں، رہنما شہدافائونڈیشن۔ فوٹو: فائل
شہدافائونڈیشن آف پاکستان کے ترجمان کا نے کہاہے کہ لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشیدغازی قتل کیس میں پرویزمشرف کی گرفتاری کے بعدپرویزمشرف کاٹرائل ہائیکورٹ میں کرنے کے لیے شہدافائونڈیشن آف پاکستان کی طرف سے پٹیشن دائرکیے جانے کے بعدپاکستان کے ایک قومی ادارے کی طرف سے ایک شخصیت نے شہدافائونڈیشن آف پاکستان کے ایک اہم رہنماسے رابطہ کیاتھا۔
بدھ کوجاری شہدافائونڈیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ اس رہنماکوقومی ادارے کے نمائندے نے پیشکش کی کہ ''آپ کو10کروڑ روپے دیتے ہیں آپ پرویزمشرف کے خلاف عبدالرشیدغازی کے قتل کامقدمہ واپس لے لیں''۔شہدا فائونڈیشن آف پاکستان کے رہنمانے سرکاری ادارے کے نمائندے کی پیشکش کویہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ میں اس کاز میں اکیلا نہیں ہوں۔
میرے ساتھ بہت سے لوگ ہیں۔جس پرقومی ادارے کی طرف سے رابطہ کار نمائندے نے دوبارہ یہ پیشکش کی کہ''آپ کے ساتھ جتنے بھی لوگ اس کاز کے لیے لڑرہے ہیں ان میں سے بھی ہر فرد کو50کروڑسے 10کروڑ تک کی رقم اداکردیتے ہیں مگر آپ پرویزمشرف کے خلاف مقدمہ واپس لے لیں''۔مگر شہدافائونڈیشن آف پاکستان کے رہنمانے اس پیشکش کوبھی سختی سے مستردکرتے ہوئے جواب دیاکہ اگر شہدا فائونڈیشن کے ہرفردکو10ارب ڈالر بھی اداکردیے جائیں توبھی سودے بازی ممکن نہیں۔