عوام خودکشیاں کررہے ہیںاچھی حکومت کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا کائرہ

عوام حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں،مجبو ر و بے بس عوام آئے روزبجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ ہیں، کائرہ

عوام حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں،مجبو ر و بے بس عوام آئے روزبجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ ہیں، کائرہ۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماا ورسابق وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ن لیگ کی حکومت کو عوام کی طرف سے 48فیصد اچھی حکومت قراردیے جانے پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں عوام سے بنتی ہیں اور جس حکومت میں عوام مسائل و مہنگائی کی چکی میںپس رہے ہوں۔


ٹیلی فون پر ''ایکسپریس '' سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے انھوں کہاکہ موجودہ حکومت نے آکر عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جبکہ انھیںمزید مسائل و مشکلات کی دلدل میں جھونک دیا گیاہے، وہاں اچھی حکومت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اس حکومت میں عوام مہنگائی و دیگرسماجی مسائل کا شکار ہیں ۔ عوام حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں،مجبو ر و بے بس عوام آئے روزبجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ ہیں ۔ آئے روزخودکشیوں پر مجبور ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story