شہید کیلیے متنازع بیان فضل الرحمن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کتے کا لفظ قرآن میں استعمال ہوا ہے لیکن کسی طورپراسے شہید کے لفظ سے جوڑا نہیں جاسکتا, درخواست

کتے کا لفظ قرآن میں استعمال ہوا ہے لیکن کسی طورپراسے شہید کے لفظ سے جوڑا نہیں جاسکتا, درخواست فوٹو فائل

امریکا کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہرشخص کوشہید کا خطاب دینے پرجے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے۔


جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ منگل کوپارلیمنٹ کے احاطے میں مدعا علیہ نے کہا کہ امریکا جس کوقتل کرے گا اگروہ کتا بھی ہوتواس کوشہیدکہوں گا۔درخواست میں قرآن کی پانچ مختلف سورتوں کے حوالہ بھی دیا گیا۔درخواست میں سوال کیا گیا کہ کیا قومی اسمبلی کا کوئی مسلم یا غیرمسلم رکن اس امر کا مجاز ہے کہ امریکا کے ہاتھوں مرنے والے کتے کو وہ شہید کے خطاب سے نوازے۔ کتے کا لفظ قرآن میں استعمال ہوا ہے لیکن کسی طورپراسے شہید کے لفظ سے جوڑا نہیں جاسکتا۔حکم امتناع کی ایک درخواست میں کہا گیا کہ مذکورہ رکن اسمبلی کو جاری اجلاس میں شرکت سے روک دیا جائے اور اسپیکرکوان کیخلاف چیف الیکشن کمشنر کے پاس ریفرنس بھجوانے کی ہدایت کی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story