ای سی سی کا اجلاس ٹماٹر پیاز اور آلو کی بڑحتی ہوئی قیمت پر اظہار تشویش

شوگرملوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی خریدنے اورگنے کے کرشنگ سیزن کیلیے تاریخ میں توسیع کرنیکی منظوری دیدی گئی

16 نکاتی ایجنڈ ے میں صرف چندزیربحث آسکے،سبزیوں کی قیمتیں معمول پرلانے کیلیے سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت فوٹو:فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے شوگرملوںسے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی خریدنے اورشوگرملوںکیلیے گنے کے کرشنگ سیزن کے لیے تاریخ میں توسیع کرنے کی منظوری دیدی ۔

ای سی سی اجلاس گزشتہ روزوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت ہوااجلاس میں16 نکاتی ایجنڈاپیش کیاگیاتاہم وقت کی قلت کے باعث صرف ایجنڈے میں شامل چندآئٹمززیربحث آسکے ۔اجلاس میں شوگرملوں کے لیے5 لاکھ ٹن چینی کی برآمدکے لیے بھی 31 دسمبرتک توسیع کردی تاہم واضح کیاہے کہ5 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کے لیے دی جانے والی اجازت کی تاریخ میںمزیدتوسیع نہیں کی جائے گی جبکہ بوپٹ فلموں(Bopet Film) کی درآمدپرکسٹمزڈیوٹی ختم کرنے کے معاملہ کاجائزہ لینے کے لیے سیکریٹری صنعت وپیداوارکی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔




جبکہ موسم سرماکے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان سمیت دیگراہم ایشوز اور سمریوں کاجائزہ نہیں لیاجاسکاہے،ای سی سی نے ملک میں آلواورپیازسمیت دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ پربھی تشویش کااظہارکیاہے اوراس حوالے سے وزیرخزانہ نے وفاقی وصوبائی اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں سبزیوں کی قیمتوں کومعمول پرلانے کے لیے موثروسخت مانیٹرنگ کی جائے علاوہ ازیں ای سی سی نے جامشورو پاور پروجیکٹ کے لیے نیپراکی طرف سے شرح سوکے مطابق لینڈنگ ریٹ فراہم کے لیے دی جانیوالی اجازت کی بھی منظوری دے دی ہے ۔
Load Next Story