سندھ کے ہزاروں طلبا میڈیکل کالج میں داخلے سے محروم

لاڑکانہ سے ہی486 طلبا کے نام میرٹ لسٹ میں شامل ہوئے تاہم مختص سیٹیں صرف 39 ہیں.

لاڑکانہ سے ہی486 طلبا کے نام میرٹ لسٹ میں شامل ہوئے تاہم مختص سیٹیں صرف 39 ہیں. فوٹو: فائل

سندھ حکومت کی لاپرواہی کے باعث میڈیکل کالجزمیں داخلے کے اہل ہزاروں طلباوطالبات اوپن میرٹ لسٹ میں آنے کے باوجودداخلے سے محروم ہیں۔

صرف ضلع لاڑکانہ میںاوپن میرٹ لسٹ میں شامل486طلباوطالبات منتخب توکیے گئے لیکن ان میں ایم بی بی ایس کے لیے34جبکہ بی ڈی ایس کیلیے صرف5 سیٹیں مختص کی گئیں،اوپن میرٹ میں لسٹ لگانے اورپھرڈسٹرکٹ وائز سلیکشن سے لاڑکانہ کی سیکڑوں طالبات داخلے سے محروم رہ گئیں،دوسری طرف لاڑکانہ کی اہم سیاسی،سماجی وتعلیمی شخصیات نے چانڈکامیڈیکل کالج کیلیے ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعدادبڑھانے وطالبات کیلیے الگ میڈیکل کالج قائم کرنے کامطالبہ کیاہے ۔سندھ میں اوپن میرٹ لسٹ آویزاں کرنے اورپھرڈسٹرکٹ وائزداخلے کاکوٹہ مقرر کرنے کے غیرمنطقی فیصلے کے بعد سندھ کے ہزاروں طلبا و طالبات کا مستقبل دائو پر لگادیاگیاہے،چانڈکا میڈیکل کالج میں قائم سینٹرمیں سلیکشن کے حوالے سے شائع کردہ میرٹ لسٹ میں486طلباداخلہ کے اہل قرارپائے گئے ۔




جن میں حیرت انگیزطورپرطالبات کا تناسب لڑکوں کی نسبت بہت زیادہ سامنے آیاہے اور486میں سے342لڑکیاں جبکہ 144 لڑکوں نے اوپن میرٹ لسٹ میں داخلہ کیلیے کوالیفائی کیاہے تاہم ضلع لاڑکانہ کو ڈسٹرکٹ وائزکوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس کی صرف34سیٹیں جبکہ بی ڈی ایس کی صرف 5سیٹیں دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں قائم سینٹرسے42طلباوطالبات نے میرٹ کے تحت سال2013-14ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کے لیے اپلائی کیا ہے جن میں صرف9لڑکے جبکہ 33 لڑکیاں شامل ہیں۔

جوکہ لاڑکانہ میں ٹیلنٹ کی فراوانی بالخصوص میڈیکل کے شعبے میں داخلے کی اہل لڑکیوں کے زبردست تعلیمی رجحان کی علامت ہے ۔دوسری طرف چانڈکامیڈیکل کالج کی تمام طالبات کی اکثریت اوپن میرٹ لسٹ میں ضلع بھر میں ''ٹاپ آف دی لسٹ ''ہے تاہم سیٹیں کم ہونے کے باعث داخلہ سے محروم کی جارہی ہیں۔ لاڑکانہ کی سماجی شخصیات نے سابق صدر آصف زرداری سے خصوصی اپیل کی ہے کہ لاڑکانہ میں آصفہ زرداری کے نام پرصرف خواتین کاالگ سے میڈیکل کالج قائم کیاجائے تاکہ یہاں کی طالبات کوآگے بڑھنے کے مواقع بھی میسر آئیں۔
Load Next Story