ہمارے ایٹمی اثاثے مکمل طورپرمحفوظ ہیں پاکستانی مندوب

25 ہزار اہلکار ایٹمی اثاثوں کے تحفظ پر مامور ہیں، جنرل اسمبلی سے مسعود خان کا خطاب

عالمی معیار پر عمل کررہے ہیں، پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی اہلیت رکھتا ہے فوٹو: فائل

پاکستان نے اقوام متحدہ کو یقین دلایا کہ اس کے ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایٹمی سیکیورٹی امورکسی بھی ایٹمی خطرے سے بچنے کیلیے کئی سطح پر مشتمل دفاعی نظام کے اصول پر قائم ہے۔

25 ہزار ایٹمی سیکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی تربیت یافتہ اور ماہر فورس ملک کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کی ضامن ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب مسعود خان نے کہا کہ ہم اس وقت داخلی اورخارجی راستوں پر تابکاری مواد کا پتہ چلانے والے مانیٹر نصب کررہے ہیں تاکہ تابکار اور ایٹمی مواد کی غیر قانونی نقل وحمل کو روکا جاسکے۔




اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب نے کہا کہ تمام ایٹمی بجلی گھر ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے رہنما اصولوں کے تحت کام کررہے ہیں اس لیے پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔
Load Next Story