محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی
بارش کے بعد پیدا ہونے والی سردی کی لہر 10 جنوری تک بر قراررہ سکتی ہے، چیف میٹرولوجسٹ
بارش کے بعد پیدا ہونے والی سردی کی لہر 10 جنوری تک بر قراررہ سکتی ہے، چیف میٹرولوجسٹ ۔ فوٹو : فائل
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 6 جنوری کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔
شہر قائد میں کڑاکے کی سردی سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر تھے ہی لیکن اب 6 جنوری کو محکمہ موسمیات کی جانب سے ہلکی بارش کی پیش گوئی نے لوگوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق مغربی بارشوں کا نیا سلسلہ 5 جنوری کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے تحت کراچی میں 6 اور 7جنوری کے درمیان ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، بارش کے بعد پیدا ہونے والی سردی کی لہر 10 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اندرون سندھ کچھ اضلاع میں مذکورہ سسٹم کی وجہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے اور 11 جنوری کو کراچی میں ایک اور بارش دینے والے سسٹم کی توقع بھی کررہے ہیں۔