آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کی چیخ پکار پر امپائر نے فیصلہ بدل دیا

میچ میں پنجاب کے اوپنر شبھمن گل کو ڈیبیوکرنے والے امپائر پاسچم پاٹھک نے ابتدا میں آؤٹ قرار دیا۔

میچ میں پنجاب کے اوپنر شبھمن گل کو ڈیبیوکرنے والے امپائر پاسچم پاٹھک نے ابتدا میں آؤٹ قرار دیا۔ فوٹو:فائل

رنجی ٹرافی میچ میں امپائرنگ فیصلے پرتنازع کے سبب میچ تعطل کا شکار ہوگیا۔


دہلی سے میچ میں پنجاب کے اوپنر شبھمن گل کو ڈیبیوکرنے والے امپائر پاسچم پاٹھک نے ابتدا میں آؤٹ قرار دیا، بیٹسمین نے جب ان کے پاس جاکر شور مچایا تو پھر انھوں نے فیصلہ بدل دیا، اس صورتحال میں دہلی کے کپتان نتیش رانا ٹیم کو لے کر میدان سے باہر چلے گئے۔

بعدازاں میچ ریفری کی مداخلت پر کچھ دیر بعد میچ شروع ہوسکا، شبھمن گل بعد میں سمرجیت سنگھ کی گیند پر انجو روات کا کیچ بنے، انھوں نے 41 بالز پر 23 رنز بنائے۔
Load Next Story