کوہ پیما اسد ارجنٹائن کی چوٹی آج سر کرنا شروع کریں گے
چوٹی پر پاکستان کاطویل پرچم لہرایا جائے گا، مزار قائد پر پرچم پیش کرنے کی تقریب ہوئی
کوہ پیمائی مہنگاکھیل ہے،حکومتی سطح پر بہتر حوصلہ افزائی کی توقع تھی، اسد علی
پاکستانی کوہ پیما اسدعلی ارجنٹائن کی چوٹی سر کرنے کے لیے آج ہفتے سے سفر کا آغاز کریں گے۔
برف پوش چوٹی پر لہرائے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی تقریب رونمائی بانی پاکستان کے مزار پر منعقد کی گئی، تقریب میں شریک نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے،23 ہزار فٹ بلند چوٹی کو ایک ماہ میں سر کیا جائے گا۔
پاکستانی کوہ پیما اسد علی کو پرچم پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنھوں نے ارجنٹائن کی چوٹی پرلہرایا جانے والا طویل سبزہلالی پرچم ہاتھوں میں تھام رکھا تھا پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی منسلک کیا گیا ہے اس موقع پرتقریب میں موجود افراد کی جانب سے پاکستان زندہ باد اورکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے۔
کوہ پیما اسد علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مہم جوئی کے سفر کے دوران ارجنٹائن اکنگوا کی23 ہزارفٹ کی بلند چوٹی کو سر کرنے کے بعد اس پر پاکستانی پرچم لہرائیں گے ان کا کہنا ہے کہ اس سفرکے دوران اگرموسم سازگار ہوا تو لگ بھگ ایک ماہ لگ جائے گا۔
اسد علی کے مطابق کوہ پیمائی ایک مہنگا کھیل ہے جس میں کسی بھی مہم کے دوران لاکھوں روپے اخراجات آتے ہیں ان کی خواہش تھی کہ اس مہم کے دوران حکومتی سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی تاہم کئی رابطوں کے باوجود انھیں کوئی بھی مثبت جواب نہیں ملا، طویل ترین پرچم تیار کرنے والے وی آئی پی فلیگ کے شیخ نثار کے مطابق شب وروز کام کے بعد یہ پرچم 4روز میں تیارکیا گیا،جس کا وزن 8کلو جبکہ کل لمبائی 150فٹ ہے۔