حسنین حیدر اور میئر کراچی کے بیٹے تیمور میں صلح
میئرنے بیٹے کی غلطی تسلیم کی ،حسنین حیدرکے گھر معذرت کے لیے بھی گئے
نوجوان کے والد محبوب عباسی نے گھر آکر معذرت کرنے پر میئر کے بیٹے کو معاف کردیا۔ فوٹو: فائل
میئر کراچی وسیم اختر اپنے بیٹے تیمور اختر کے ہاتھوں تشدد سے زخمی نوجوان حسنین حیدر کے گھر صلح صفائی کے لیے پہنچ گئے۔
وسیم اختر اپنے بیٹے تیمور اختر کے ہاتھوں تشدد سے زخمی نوجوان حسنین حیدر کے گھر صلح صفائی کے لیے پہنچ گئے جہاں انھوں نے اپنے بیٹے تیمور کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے واقعے پر حسنین حیدر کے والد محبوب عباسی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،ہم سب بھائی ہیں،بھائیوں کے درمیان غلط ہوا ہے۔
وسیم اختر کی جانب سے بیٹے کی غلطی تسلیم کرنے پرحسنین حیدر اور ان کے والد محبوب عباسی نے سندھ کی روایات کے مطابق گھر پر آکر معذرت کرنے پر میئرکراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور اختر کو معاف کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا وعدہ کرلیا،اس موقع پر مقدمہ درج کرانے والے حسنین حیدر سے میئرکراچی کے بیٹے تیمور اختر کو گلے بھی ملوایا گیا،اس ملاقات میں نصرت سحر عباسی ، شفقت عباسی اورغلام شاہ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔