حلقہ بندیوں پر200اعتراضات کی سماعت ہوچکی کمشنر کراچی

آج ضلع غربی اور ضلع شرقی سے متعلق حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔

حکومت کی کوشش ہے کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں تمام اعتراض کنندگان کو مطمئن کیا جائے، کمشنر کراچی۔ فوٹو: فائل

بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات کی سماعت کا عمل جاری ہے اور اب تک مختلف اضلاع کے 200 سے زائد اعتراضات کی سماعت ہوچکی ہے۔

جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیدار ان اور شکایت کنندگان نے شرکت کی ہے،ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کیا انھوں نے کہا کہ اعتراضات کی سماعت جاری ہے، آج صبح 10 بجے ضلع غربی اور شام 4 بجے ضلع شرقی سے متعلق حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کی جائیگی، اعتراضات کی سماعت کا دوران شکایت کنندگان اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا تعاون قابل تعریف ہے۔




حکومت کی کوشش ہے کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں تمام اعتراض کنندگان کو مطمئن کیا جائے اور فیصلے شفاف، صحیح اور قانون کے مطابق ہوں، سما عت کے دوران حکومت کی ہدایت پر عمل کیا جارہا ہے، سماعت کے دوران ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھوسو، ڈائریکٹر لوکل گورنمٹ کمشنر آ فس روبینہ آصف اور دیگر موجود تھے۔
Load Next Story