شاہد اور سوناکشی کی ’’آر۔راجکمار‘‘ کے گانے کی ویڈیو جاری

اشیش پنڈت کے تحریر کردہ’مت ماری‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کوکنال گنجاوالا اورسونیدھی چوہان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا

فلم ’’آر ۔ راجکمار‘‘ کے گانے کی ریلیز اور تشہیری تقریب کے موقع پر اداکار شاہد کپور، سوناکشی سنہا، ہدایتکار پربھو دیوا اور اداکار سونو سود رقص کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ کے ڈانسنگ ہیرو شاہد کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہاکی جوڑی باکس آفس پر پہلی بار ساتھ تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔


صف اول کے ہدایتکار پربھو دیواکے ساتھ شاہد اور سوناکشی کی ایکشن فلم''آر۔ راجکمار''کے نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔اشیش پنڈت کے تحریر کردہ'مت ماری'کے بولوں پر مبنی اس گانے کوکنال گنجاوالا اورسونیدھی چوہان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں شاہد کپورسوناکشی کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جب کہ گانے سمیت فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے۔ 40کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم رواں سال6 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story