نئے ٹیلنٹ کی ’’آکسیجن‘‘ پاکستانی ہاکی کے تن مردہ میں جان پڑنے لگی
ناتجربہ کاربھارت کوروندکرایشین چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی،ٹیم کئی بار خسارے کا شکار ہونے کے باوجود5-4 سےسرخرو
رضوان جونیئر کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا، محمد رضوان نے2بار روایتی حریف کے دفاع میں شگاف ڈالا،کپتان عمران اور عبدالحسیم کی ایک،ایک کوشش کامیاب۔ فوٹو: فائل
نئے ٹیلنٹ کی ''آکسیجن'' ملنے سے پاکستانی ہاکی کے تن مردہ میں دوبارہ سے جان پڑنے لگی، ٹیم نے ناتجربہ کار بھارتی ٹیم کو 5-4 سے روند کر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
ایونٹ کی ناقابل شکست سائیڈ ابتدا میں برتری حاصل کرنے کے بعد 2-1 سے خسارے کا شکار ہوئی، پہلا ہاف ختم ہونے سے چند لمحے قبل مقابلہ برابر کرنے میں کامیابی ملی، وقفے کے بعد بھی2 مرتبہ سبقت برقرار نہ رکھی جا سکی، رضوان جونیئر کا 53ویں منٹ میں گول فیصلہ کن ثابت ہوا، محمد رضوان نے 2بار روایتی حریف کے دفاع میں شگاف ڈالا،کپتان محمد عمران اور عبدالحسیم کی ایک،ایک کوشش کامیاب رہی، میزبان جاپان نے اومان کو4-0 سے زیر کیا، چین کیخلاف ملائیشیا نے5-4 سے فتح پائی۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست گرین شرٹس کی جمعے کو جاپان کے خلاف کامیابی ملائیشین ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں رسائی کی امید دلاسکتی ہے،اس کا بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی واحد ناقابل شکست ٹیم پاکستان نے گذشتہ روز سخت مقابلے کے بعد ناتجربہ کار بھارتی سائیڈکو 5-4 سے زیر کیا، اس کامیابی نے اسے فائنل میں بھی جگہ دلا دی، بھارت نے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے اسکواڈ میں 13 نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ جاپان کے شہر کاکا میگارا میں گرین شرٹس نے روایتی حریف کے دفاع میں ابتدامیں ہی شگاف ڈال دیا، عبدالحسیم نے دوسرے منٹ میں ڈی کے قریب ملنے والے ایک عمدہ پاس پر فیلڈ گول کرکے دفاعی چیمپئن کو برتری دلادی، بھارت نے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جسکے نتیجے میں 24ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل ہوا، گور جیندر سنگھ کی ہٹ پر گیند سیدھی گول پوسٹ میں گئی، تھوڑے وقفے کے بعد روہیداس نے پی سی پر فلک سے گول کرکے بھارتی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلادی،پہلا ہاف ختم ہونے سے چند لمحے قبل محمد عمران نے پنالٹی کارنر کو کار آمد بناتے ہوئے مقابلہ 2-2سے برابر کردیا۔
وقفے کے بعد پاکستان ٹیم نے زیادہ موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے آغاز میں ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے ہی منٹ میں محمد رضوان 3دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے گول کرنے میں کامیاب ہوگئے، گرین شرٹس کی برتری 4منٹ تک ہی برقرار رہی، ملاک سنگھ کے ٹاپ آف ڈی پاس پر منپریت سنگھ کی زور دار ہٹ پر گیند ڈیفنڈرز کو حیران کرتے ہوئے گول پوسٹ میں جاگھسی، مقابلہ 3-3سے برابر ہونے کے بعد محمد رضوان نے اپنا دوسرا فیلڈ گول کرکے ایک بار پھر پاکستان کا پلڑا بھاری کردیا، اس بار بھی سبقت زیادہ دیر برقرار نہ رہی،بھارتی ٹیم نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے ملاک سنگھ کے گول کی بدولت اسکور 4-4کردیا، دونوں طرف سے بھرپور حملوں کے بعد گرین شرٹس نے نہ صرف اپنا دفاع مضبوط کیا بلکہ فارورڈز کا تال میل بھی بہتر بنایا، میچ کے 53ویں منٹ میں محمد رضوان جونیئر نے فیصلہ کن گول داغ کر ٹیم کی فتح کا راستہ بنا دیا۔
باقی وقت میں گرین شرٹس گول کرنے کے 2 سنہری مواقع سے فائدہ نہ اٹھاسکے،بھارتی ٹیم نے بھی مقابلہ برابر کرنے کیلیے ہر حربہ آزمایا لیکن ان کی چند عمدہ مووز دفاعی کھلاڑیوں نے ناکام بنا دیں۔ دیگر مقابلوں میں میزبان جاپان نے اومان کو 4-0 سے زیر کیا، چین کے خلاف ملائیشیا نے5-4 سے فتح پائی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ میں اومان، چین اور ملائیشیا کو زیر کرکے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی، روایتی حریف کیخلاف کامیابی نے اسے 12پوائنٹس کیساتھ ٹیبل کی سرفہرست ٹیم کے طور پر فائنل میں پہنچادیا ہے، جاپان کی ٹیم 3میچ جیت کر 9 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری، ملائیشیا 6 تیسری پوزیشن پر ہے، چین، اوربھارت نے ایک، ایک میچ جیتا جبکہ اومان کی ٹیم کوئی فتح بھی نہ حاصل کرسکی۔