ٹریفک پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے غلام قادر تھیبو

انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی صورت میں جاری کرنے کے تمام تر امورکو حتمی شکل دیدی

اس عمل کا باقاعدہ افتتاح ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کریں گے : عرفان علی/ ایکسپیریس/فائل

MELBOURNE:
ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ محکمہ ٹریفک پولیس سندھ کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


مرکزی پولیس دفتر سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ٹریفک سندھ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور شہریوں کو خاظر خواہ سہولیات کی فراہمی کے تسلسل میں ڈرائیونگ لائسنس برانچوں نے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی صورت میں جاری کرنے کے تمام تر امورکو حتمی شکل دیدی ہے ، اس عمل کا باقاعدہ افتتاح ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کریں گے ۔
Load Next Story