بلدیاتی الیکشن کا حکم دینے والوں کو فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیےنثارکھوڑو
عوام کو بہت مشکلات ہوں گی جن لوگوں نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کچھ نہیں جانتے
اسکولوں کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کرنے کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھایاجائے گا فوٹو: فائل
سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات ہو تو جائیں گے۔
لیکن عوام کو بہت مشکلات ہوں گی جن لوگوں نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کچھ نہیں جانتے ہر حال میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیں انھیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، وہ جمعرات کو پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، علاوہ ازیں آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں صوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑونے کہاکہ نجی اسکولوں کوگھریلونرخ پربجلی فراہم کرنے اوراسکولوں کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے معاملے کواسمبلی میں اٹھایاجائے گا۔
صوبائی وزیرتعلیم نے اپنے خطاب میں سرکاری اسکولوں کے مقابلے میں نجی اسکولوں کی خدمات کوسراہا، وزیرتعلیم کاکہناتھاکہ وہ ایسوسی ایشن اور صدرکو حزب اختلاف اور حزب اقتدارحکومتوں کے دونوں ادوارسے جانتے ہیں اب ایسوسی ایشن ایک تناوردرخت بن چکی ہے، خالد شاہ نے وزیر تعلیم نثاراحمد کھوڑو کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کے مطالبے پر گورنر سندھ نے نجی تعلیمی اداروں کوبجلی گھریلونرخ پرفراہم کرنے کی سمری کیبنٹ ڈویژن کوبھیجی تاہم سمری میں لفظ واپڈاشامل ہونے کے سبب کراچی کے علاوہ پورے ملک میں بجلی گھریلو نرخ پرفراہم کیے جانے کاسلسلہ شروع ہوگیا اور کے ای ایس سی نے گھریلونرخ پر بجلی فراہم کرنے سے انکارکردیا۔