بلدیاتی الیکشن جنوری یافروری 2014میں کرائے جائیںفاروق ستار
سندھ میں الیکشن سے قبل حلقہ بندیاں تبدیل کرکے حکومت اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کررہی ہے
سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی کراچی میں ایم کیوایم سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرفاروق ستارنے کہاہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کے درمیان تصادم نہیں چاہتی،عجلت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے دھاندلی کاخدشہ ہے،جنوری یافروری2014میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی کراچی میں ایم کیوایم سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات سر آنکھوں پر لیکن اگر عجلت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرا دیا گیا تو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کا خدشہ ہے، جہاں اتنی بات کی شفافیت کو یقینی بنانے میں دشواری کا سامنا ہے وہیں پر الیکشن کمیشن کو بھی انتظامی معاملات میں دشواری کا سامنا ہے جن میں حلقہ بندیاں، وائرز فہرستیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور امیدواروں کی اسکروٹنی شامل ہے،ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کے بجائے انھیں جنوری یا فروری 2014 میں کرا دیے جائیں تا کہ الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کوانتخابات کے انعقاد میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کوئی بھی سیاسی جماعت سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے درمیان محاذ آرائی نہیں چاہتی بلکہ ان معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرانا چاہتی ہے،ماضی میں جب بھی کراچی میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بات ہوئی تو الیکشن کمیشن نے ہمیں اعتماد میں لیا لیکن اب کراچی کے اہم اسٹیک ہولڈر ہونے کے باوجودہمیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا،سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی مرضی سے کراچی میں حلقہ بندیاں کر رہی ہے جس کے خلاف ایم کیو ایم عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے سندھ حکومت گھروں میں بیلٹ پیپرچھاپ رہی ہے۔
کراچی میں ایم کیوایم کوسائڈلائن پرلگایاجارہاہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سندھ میں الیکشن سے قبل حلقہ بندیاں تبدیل کرکے حکومت اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کررہی ہے تاکہ الیکشن میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرسکیں، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیلیے گھروں میں بیلٹ پیپر تیارکررہی ہے،سپریم کورٹ کواس پر ایکشن لینا چاہیے،کراچی میں جس طرح حالات خراب کیے جارہے ہیں اورایم کیوایم کے کارکنوں کیخلاف ایکشن لیے جارہے ہیں اس سے واضح ہوتاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو سائڈلائن لگایاجارہاہے ۔