شعیب اختر دانش کنیریا سے امتیازی سلوک روا رکھنے والوں کے نام بتائیں باسط علی
شعیب اختر کو پبلسٹی کی ضرورت نہیں، انھیں لازمی طور پر ایسے پلیئرز کے نام ظاہر کرنا چاہئیں، سابق کرکٹر
شعیب اختر کو پبلسٹی کی ضرورت نہیں، انھیں لازمی طور پر ایسے پلیئرز کے نام ظاہر کرنا چاہئیں، سابق کرکٹر۔فوٹو: فائل
پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے شعیب اختر سے مطالبہ کیاکہ وہ دانش کنیریا سے امتیازی سلوک روا رکھنے والوں کے نام بتائیں۔
پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے شعیب اختر سے مطالبہ کیاکہ وہ ان پلیئرز کا نام ظاہر کریں جو دانش کنیریا سے ہندو ہونے کی بنا پر امتیازی سلوک روا رکھتے تھے۔ سابق فاسٹ بولر نے یہ پینڈورا باکس ایک ٹی وی پروگرام میں کھولا تھا۔
باسط نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ کنیریا بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ میں ان پلیئرز کے نام ظاہر کروں گا، شعیب اختر کو پبلسٹی کی ضرورت نہیں، انھیں لازمی طور پر ایسے پلیئرز کے نام ظاہر کرنا چاہئیں، میرے دور میں مذہب کی بنا پر امتیازی سلوک کبھی روا نہیں رکھا گیا۔