جونی بیئراسٹو دوران میچ خواتین شائقین کو گھورتے ہوئے پکڑے گئے

یہ کلپ جلد ہی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

یہ کلپ جلد ہی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔

لاہور:
انگلش کرکٹر جونی بیئر اسٹو جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ کے دوران خواتین شائقین کو گھورتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔


جونی بیئراسٹو کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا، گذشتہ روز براڈ کاسٹ ٹیم نے انھیں کیمرے کی زد میں لیا، اس وقت وہ دوربین سے خواتین تماشائیوں کی جانب دیکھ رہے تھے، پس منظر میں کمنٹری ٹیم میں سے کسی کی قہقہے کے ساتھ آواز آئی کہ 'یہ دیکھو کیا رہے ہیں'۔ یہ کلپ جلد ہی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔
Load Next Story