سیکریٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کیس میں لارجربینچ تشکیل
سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ آج توہین عدالت میں فرد جرم عائدکیے جانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے حکم عدولی پر سیکریٹری دفاع کو11 اکتوبرکو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیاگیا۔ ۔فوٹو: فائل
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر آصف یاسین ملک کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔
سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ آج توہین عدالت میں فرد جرم عائدکیے جانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میںقائم 5 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز احمد چوہدری، جسٹس اطہر سعیدجسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اقبال حمیدالرحمٰن شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے حکم عدولی پر سیکریٹری دفاع کو11 اکتوبرکو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔
اس الزام میں 25 اکتوبرکو سیکریٹری دفاع پر فرد جرم عائدکرنے کا فیصلہ ہوااور5 نومبرکو فرد جرم عائد کی گئی۔ سیکریٹری دفاع نے اس فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکی تھی اور اپیل کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔انھوں نے موقف اپنایا کہ چیف جسٹس خود اس بینچ کا حصہ نہ بنیں۔ چیف جسٹس نے درخواست منظورکرکے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔