کراچی ٹارگٹڈ آپریشن ٹارگٹ کلرز سمیت 123 ملزمان گرفتار

محمودآباد سے پولیس مقابلے کا ملزم عدیل باکسر سمیت 2 گرفتار، متعدد بھتہ خوربھی پکڑے گئے

ملیر، لانڈھی، اورنگی، قائدآباد ودیگرعلاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، بھاری اسلحہ ضبط کرلیا گیا۔ فوٹو:فائل

پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 123ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد پولیس نے ملزم عدیل عرف باکسر سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،گرفتارملزم عدیل کے خلاف گزری تھانے میں پولیس مقابلے کامقدمہ درج ہے جس میں ملزم مفرور تھا۔ نیو کراچی پولیس نے2 ملزمان سہیل اور عارف کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KFG-7169 برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، برآمد ہونے والی والی موٹر سائیکل بہادر آبادتھانے سے اسلحہ کے روز پر چھینی گئی تھی۔ ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں35 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے24پستول،ایک رائفل، 253 رائونڈ ہینڈ گرینیڈ،ایک کلودھماکاخیز مواد،نقدرقم ، ایک ٹرک، 4موبائل فون،4 موبائل فون اور منشیات برآمد کر لی گئی ، ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 3 مفرور اور 11مشکوک ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔




ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں29 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے4 پستول ایک ریوالور19رائونڈ ، ایک موٹر سائیکل ، سامان سے لدے2 ٹرک اور منشیات برآمد کر لی گئی ،گرفتار ملزمان میں7 اشتہاری و مفرور ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔سائوتھ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں28 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک رپیٹر،پستول ، ریوالور10رائونڈایک موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ سائوتھ زون پولیس نے کے مطابق گرفتارملزمان میں 7 مفرور ، 5ط اسلحہ اور منشیات اور دیگر جرائم میں 16ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ادھر رینجرز نے لانڈھی نمبر 5 طارق بن ضیا سوسائٹی،ملیر کھڈا مارکیٹ ، لانڈھی 51/C اسلام چوک ، اورنگی ٹائون ، اولڈ سبزی منڈی،بنگالی پاڑا،ضیاکالونی،لائنز ایریا، چنیسر گوٹھ، قائد آبادسبیل گوٹھ ، منگھوپیر، احسن آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ، شو مارکیٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 28 ملزمان کو حراست میں لیا۔
Load Next Story