میرا مشن پارٹی کے ناراض لوگوں کو واپس لانا ہے اویس مظفر
ٹھٹھہ اور سجاول سے شیرازی گروپ کی ممتازشخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان
کراچی: رکن صوبائی اسمبلی اُویس مظفر اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ میرا مشن پیپلز پارٹی کے ناراض اور روٹھے ہوئے لوگوں کو واپس پارٹی میں لانا ہے۔
وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزارت سے استعفے کے بعد یہ ان کی پہلی پریس کانفرنس تھی ۔ انھوں نے اپنے استعفیٰ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ اور ضلع سجاول کی ممتاز شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،جن کا تعلق شیرازی گروپ سے تھا ۔ ان میں عبدالرحمان ، غلام حسین میمن ، یوسف شورو ، غنی سوہو ، امر دین ، حافظ نصراللہ میمن، وشن داس ، مختار لاشاری اور دیگر شامل ہیں۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر ارباب وزیر بھی موجود تھے۔
اویس مظفر نے کہا کہ بہت جلد سندھ کی بعض نامور شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گی ۔ ٹھٹھہ اور سجاول کی ممتاز شخصیات کی ہم پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ہم شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کوآگے بڑھاتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ لوگوں کی جوق درجوق شمولیت پیپلز پارٹی پرعوام کے اعتماد کا مظہرہے۔ انھوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور پیپلز پارٹی ہی وفاق کے استحکام کی ضمانت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنا دیں گے اور انشا اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔