ورلڈ بینک کراچی کی صفائی کے ڈھانچے کو بہتر کرنے کیلیے تیار

صفائی،کچرے کی ساخت اوریوسی وائزکچرے کی اسٹڈی ضروری ہے جس سے کچرے سے بجلی بنانے میں مددملے گی،ایم ڈی سولڈ ویسٹ

کراچی کے سروے ومسائل سے نمٹنے کیلیے بہتری کی ضرورت ہے،سولڈویسٹ منصوبوںمیں تعاون کرسکتے ہیں،افسرعالمی بینک گانگ منگ یان فوٹو: فائل

سندھ سوالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرآصف اکرام سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات میں انفرااسٹرکچرکی بہتری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صفائی کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی اورتکنیکی صلاحیتوں کی بہتری میں ورلڈ بینک تعاون کرے گا۔

ایم ڈی آصف اکرام نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے امور کی بریفنگ دیتے ہوئے وفد کو بتایا کہ شہر کی صفائی کے معیار کو بہتری کی طرف لے جانے کے لے کچرے اور فضلے کی خصوصیت اور یوسی وائز کچرے اور فضلے کی پیداوار کا مطالعہ ضروری ہے جس سے مستقبل میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے میں مدد ملے گی، کچرے سے بجلی بنانے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروس اہم ہے انھوں نے فرنٹ اینڈ کلیکشن، جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ پر جاری امور سے آگاہ کیا، وفد نے نالہ صفائی کے حوالے سے سوال کیا جس پر ایم ڈی نے کہا کہ یہ کام کے ایم سی کی ذمے داری ہے لیکن ہمارا ادارہ بھرپور تعاون کرے گا۔


آئندہ مرحلے میں انھوں نے کہا کہ سائنسی طرز پر جی ٹی ایس، لینڈ فل سائٹ اور کچرے سے بجلی بنانے کے لیے اقدامات زیرغور ہیں، عالمی بینک کے وفد کی قیادت گانگمنگ یان نے کی، وفد میں بلدیاتی امور کے ماہرین شامل تھے، اجلاس میں عالمی بینک کے وفد نے کراچی کے سروے اور مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ کے دوران جن شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے ان منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی۔

اجلاس میں کراچی میں صفائی کے معیار کوبہتر بنانے کے لئے متعدد امور زیر بحث آئے وفد نے انفرااسٹرکچر کی تعمیرو ترقی اور تکنیکی صلاحیتوں میں تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔
Load Next Story