کرکٹ جنوبی افریقہ نے 4 روزہ ٹیسٹ کی حمایت کر دی
جنوبی افریقہ نے ہی زمبابوے سے پہلا 4 روزہ ٹیسٹ کھیلا تھا۔
جنوبی افریقہ نے ہی زمبابوے سے پہلا 4 روزہ ٹیسٹ کھیلا تھا۔ فوٹو: فائل
کرکٹ جنوبی افریقہ نے آئی سی سی کی 4 روزہ ٹیسٹ تجویز کے حق میں ووٹنگ سے قبل ہی ووٹ کاسٹ کردیا۔
بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ میڈیا میں کچھ بے بنیاد رپورٹس سامنے آئی تھیں، جس کی وجہ سے ہم واضح کرتے ہیں کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کی آفیشل پالیسی 4 روزہ ٹیسٹ کی حمایت ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے ہی زمبابوے سے پہلا 4 روزہ ٹیسٹ کھیلا تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ بھی اس تجویز کی حمایت کرچکا،آسٹریلیا نے بھی اسی قسم کا عندیہ دیا ہے۔