روس ٹیلر مینٹور مارٹن کرو کا دیا گیا ہدف حاصل کرکے جذباتی ہوگئے

خوشی منانے کیلیے کرو موجود نہیں ہیں، ٹیلر

خوشی منانے کیلیے کرو موجود نہیں ہیں، ٹیلر۔ فوٹو: فائل

کیوی بیٹسمین روس ٹیلر اپنے مینٹور آنجہانی مارٹن کرو کا دیا گیا ہدف حاصل کرکے جذباتی ہوگئے۔


سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 22 رنز بنانے سے انھیں نیوزی لینڈ کے ٹاپ ٹیسٹ اسکورر کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا تھا۔

بعد ازاں ٹیلر نے بتایا کہ وہ نوجوانی میں صرف ایک ٹیسٹ کھیلنا چاہتے تھے، اس وقت مارٹن کرو مینٹور بنے اور ان کیلیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز اسکورر کا ہدف رکھا، اب جب وہ اس ہدف کو حاصل کرچکے تو خوشی منانے کیلیے کرو موجود نہیں ہیں۔
Load Next Story