نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصولی کی اجازت کا فیصلہ واپس لیا جائے سائٹ ایسوسی ایشن
3 سال کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے، سلیمان چاؤلہ
3 سال کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے، سلیمان چاؤلہ۔ فوٹو: فائل
WASHINGTON:
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصولی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان چاؤلہ نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو 3 سال کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کی اجازت کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
انھوں نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو جولائی 2016 سے جون 2019 تک 3 سال کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ یہ اقدام صنعتوں کو تباہ کرکے موجودہ حکومت کو ناکام بنانے کی سازش لگتا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے متعدد بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک میں کاروباری وصنعتی سرگرمیوں کا فروغ چاہتے ہیں۔