دپیکا پڈوکون بالی ووڈ پروڈیوسرز کی اولین ترجیح بن گئیں

سلمان اپنی فلم ’’بڑے بھیا‘‘ میں دپیکا پڈوکون کیساتھ رومانس کرتے نظر آئینگے

اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ کترینہ کیف فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی، فوٹو : فائل

فلم''چنائی ایکسپریس'' اور''یہ جوانی ہے دیوانی'' کی زبردست کامیابی کے بعد دیپیکا زیادہ مقبول اداکار بن گئی ہیں اور بولی وڈ پروڈیوسرز کی اوّلین ترجیح بن گئی ہیں۔

بالی ووڈ میں ان دنوں خبریں گردش کررہی ہیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی فلم''بڑے بھیا'' میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے تاہم فلم کے بارے میں کئی افواہیں سرگرم ہیں۔




بڑے بھیا فلمساز سورج برجاتیا کا ڈریم پراجیکٹ ہے اور اس کے لیے سلمان خان نے فلم ساز کو کافی انتظار کروانے کے بعد کام کرنے کی حامی بھری۔اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ کترینہ کیف فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی، لیکن بعد میں کرینہ کپور، الیانا ڈی کروز کے نام بھی لیے جانے لگے۔تازہ ترین اطلاع ہے کہ فلم میں دیپیکا سلمان خان کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔اگر افواہیں درست ثابت ہوئیں تو کہا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور دیپیکا پڈوکون پہلی بار اکٹھے اسکرین پر نظر آئیں گے۔
Load Next Story