موسیقی کے شعبہ میں نئے لوگوں کو مواقع ملنے چاہئیں وہاب خان
ملکی سطح پر کوئی ادارہ نہیں جو گائیکی کے شوقین افراد کو صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم کرے
حکومت کو چاہیے ملک میں موسیقی کے شعبہ سے وابستہ افراد کی سرپرستی کریں ۔ فوٹو: فائل
پی ٹی وی کے پروگرام سلور جوبلی سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار وہاب خان نے کہا ہمارے ملک میں موسیقی کی تربیت کے لیے کوئی باقاعدہ ادارہ نہیں جو گائیکی کا شوق رکھنے والے عام آدمی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دے سکے ۔
یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ موسیقی کے شعبہ سے وابستہ استادوں نے بھی نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کچھ نہیں کیا، جو بھی گلوکارمنظر عام پر آیا، یا اس نے کامیابی حاصل کی وہ اس کی اپنی صلاحیتوں کا نتیجہ تھی لیکن ان کی سرپرستی نہیں کی گئی۔
وہاب خان نے کہا مجھے اساتذہ سے ہی سیکھنے کا موقع ملا ، ان لوگوں کی وجہ مجھے پہچان ملی ہے، حکومت کو بھی چاہیے ملک میں موسیقی کے شعبہ سے وابستہ افراد کی سرپرستی کریں، کوئی ایک ایسا ادارہ ضرور بنائیں جو اس فن سے وابستہ افراد کو آگے لانے میں معاون ثابت ہو۔