فلم’’میلان ٹاکیز‘‘ سے ذاتی وجوہات پر علیحدہ ہوا عمران خان

میلان ٹاکیز نہ تو بری فلم ہے اور نہ ہی ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ کی ناکامیابی اس سے الگ ہونے کی وجہ ہے

فلم کی کاسٹ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ ذاتی ہے ،بالی ووڈ اداکار۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے فلم''میلان ٹاکیز''سے علیحدگی کا فیصلہ بعض ذاتی وجوہات کی بناء پر کیا ہے۔


انھوں نے کہا کہ میلان ٹاکیز نہ تو بری فلم ہے اور نہ ہی ایکتا کپور کی فلم ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ کی ناکامیابی اس سے الگ ہونے کی وجہ ہے بلکہ فلم کی کاسٹ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ ذاتی ہے جس پر اسے کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور فلم سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد رات کو سکون سے سو پایا ہوں۔عمران کے مطابق وہ اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں جن پر مکمل اعتماد کیا جاسکے۔
Load Next Story