بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات کی سماعت جاری
جمعہ کو ایسٹ کے 380اورویسٹ کے 385 اعتراضات کی سماعت کی گئی۔
ٹریبونل میں دوران سماعت عوام کے مفادکا خاص خیال رکھا جارہا ہے، کمشنر فوٹو: فائل
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی سر براہی میں قائم ٹریبونل میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات کی سماعت جاری ہے۔
جمعہ کوٹریبونل میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے 380 ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے 385 اور مجمو عی طور پر 765 اعتراضات اور شکایات کی سماعت کی گئی جو کہ صبح 11 بجے شروع ہوکر رات گئے تک جاری رہی،اجلاس میں پیپلز پارٹی،متحدہ قومی موومنٹ ، ن لیگ ،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ،ٹریبونل کی سماعت کے دوران رواداری،خوش اخلاقی اور خیر سگالی کا بھر پور مظاہرہ کیا گیااور کئی فیصلوں پر اتفاق رائے کیا گیا۔
باہمی رضا مندی اور اتفاق سے اعتراضات کے حل پر اتفاق کیا گیا،شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ٹریبونل میں سماعت کے دوران مفاد عامہ اور عوام کے وسیع تر مفادکا خاص خیال رکھا جارہا ہے،کمشنر کراچی نے کہا کہ سماعت 1998 کی مردم شماری اور 2011 کی ووٹر لسٹ کے مطابق اور حکومتی ہدایات و قانونی احکام کے تحت جاری ہے، سماعت کے آخر میں متحدہ قومی مومنٹ کے محمد حسین نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی سماعت کے طریقہ کا صبرو ضبط سے شکایت کنندہ کو سننے، اعتراض کرنے والے کی اطمینان بخش سماعت اور ٹریبونل کو احسن و خوش اسلوبی سے چلانے پر سراہا۔