32پٹرول پمپ لوٹنے والے ملزمان کو گواہ نے شناخت کرلیا
آفاق احمد کے مقدمے میں پاک آرمی کے افسران کو گواہی کیلیے طلب کرلیا گیا
دوشیزہ کراچی میں نہیں بلکہ وہ پنجاب کے شہر پاک پتن چلی گئی ہے وہاں شادی کرے گی ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔تفتیشی افسر۔ فوٹو : فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی غلام مرتضی نے 32 پٹرول پمپ لوٹنے اور بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے بین الصوبائی گروں کے 3 کارندوں عرفان ، فرحان اور عامر کو شناخت پریڈ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات میں ایس آئی یو کے انسپکٹر منیر احمد نے پیش کیا۔
استغاہ کے ایک گواہ نے ملزمان کو شناخت کرلیا، ملزمان کے خلاف 32پیٹرول پمپ لوٹنے کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ارم جہانگیر نے اغوا زیادتی کیس میں ملوث ملزم رشید کو جسمانی ریمانڈ پر تھانہ گلستان جوہر پولیس کے حوالے کردیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو اغوا کیا ہے اور ملزم کے دیگر ساتھی مفرور ہیں جبکہ مغویہ مسماۃ ہاجرہ عدم بازیاب ہیں، دوران تفتیش اس نے بتایا کہ دوشیزہ کراچی میں نہیں بلکہ وہ پنجاب کے شہر پاک پتن چلی گئی ہے وہاں شادی کرے گی ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جمیل بلوچ اغوا کیس میں نامزد مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے مقدمے میں پاک آرمی کے کرنل عبدالمالک اور میجر اشرف کو گواہی کیلیے کور کمانڈر کراچی اور ہیڈ کواٹر راولپنڈی کے توسط سے28نومبر تک طلب کرلیا ہے ، واضح رہے کہ وکیل صفائی کی استدعا پر مذکورہ اعلیٰ افسران کو بطور گواہ بنایا گیا تھا،علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے اور بینک فراڈ کے مقدمے میں ملوث دو ہم نام ملزمان اقبال اورمحمد اقبال کے دستخط کی تصدیق کرانے کے لیے ایکسپرٹ رائٹر مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔