ڈرون حملوں کیخلاف مختلف تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے
پاکستان میں قیام امن کی راہ میں امریکا سب سے بڑی رکاوٹ ہے،انجینئر نوید قمر
دفاع پاکستان کونسل کے تحت ڈرون حملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس
جماعت اسلامی اور دفاع پاکستان کونسل کے تحت امریکی ڈرون حملوں کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا۔
جماعت اسلامی کے تحت مسجد بیت المکرم کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیرانجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وار آن ٹیرر ہماری جنگ نہیں بلکہ امریکا کی جنگ ہے جو اس نے اسلام اور پاکستان کے خلاف چھیڑ رکھی ہے، امریکا افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لے رہا ہے، نواز شریف نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرون طیارے گرانے اور نیٹوسپلائی روکنے کے اقدامات کیے تو پوری قوم اختلافات بھلا کر ان کا ساتھ دے گی۔
لیکن اگر انھوں نے بزدلی اور امریکی غلامی کا مظاہرہ کیا تو قوم ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہو گی،دفاع پاکستان کونسل کے تحت امریکی ڈرون حملوں کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃالدعوۃ کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر، جماعۃ الدعوۃ کے رہنما مزمل ہاشمی، شاہد محمود جمعیت علماء اسلام (س) کے مفتی عثمان یار خان،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما محمد حلیم خان غوری ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے افضل سردار و دیگر نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کی راہ میں امریکا سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
پوری قوم ڈرون حملوں کے خلاف ہے اوراپنے بے گناہ پاکستانی بھائیوں کے قتل عام کوکسی صورت برداشت کرنے کیلیے تیار نہیں، طالبان اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ہر کوشش کو سبوتاژ کرنے میں امریکا نے کردار ادا کیا ہے، مقررین نے کہا کہ جب تک امریکا و بھارت کے سفارت خانے افغانستان میں موجود ہیں پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے، مفتی عثمان یار خان نے کہا کا امریکہ نے پاکستان کے خلا ف غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، ایمنسٹی انٹر نیشنل ، سلامتی کونسل اور دیگر کئی عالمی ادارے ڈرون حملوںکو جنگی جرم قرار دے چکے ہیں اور بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں،محمد حلیم خان غوری نے کہا کہ اقوام متحدہ اب حقوق انسانی کا پاسدار نہیں رہا بلکہ جانب دار بن چکا ہے۔