کوئلے سے بجلی بنانے کیلیے کے ای ایس سی کا چینی کمپنی سے معاہدہ
سستے ایندھن سے بجلی پیدا کرکے اس کی قیمتوں میں کمی لانے کا عزم رکھتی ہے، اعلامیہ
منصوبہ مہنگے فرنیس آئل کے ذریعے بجلی کی پیداوار کی جگہ لے گا۔ فوٹو : فائل
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے چین کی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
کے ای ایس سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک تاریخی معاہدہ ہے جس کے تحت بجلی گھروں میں کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے گی، کے ای ایس سی انتظامیہ سستے ایندھن کے ذریعے بجلی پیدا کرکے اس کی قیمتوں میں کمی لانے کا عزم رکھتی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ انجینئرنگ ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن معاہدے کے تحت ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کوئلے سے چلنے والے نئے بوائلرز تعمیر کرے گی اور ان کو بن قاسم پاور اسٹیشن 1- کے موجودہ یونٹس نمبر 3 اور 4 کے ساتھ باہم منسلک کرے گی، منصوبہ تقریبًا ڈھائی برس میں مکمل ہوگا اور کام شروع کرنے پر کراچی کے عوام کے لیے قابلِ اعتماد اور سستی بجلی کی پیداوار کا ذریعہ بنے گا، کوئلے پر تبدیلی کا یہ منصوبہ براہِ راست ملکی معیشت کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا کیونکہ یہ مہنگے فرنیس آئل کے ذریعے بجلی کی پیداوار کی جگہ لے گا۔