درجنوں ٹرک ڈرائیوروں نے نیٹو سپلائی لے جانے سے انکار کردیا
حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد نیٹو سپلائی لائن پر ممکنہ حملوں کی وجہ سے ڈرائیوروں نے نے سپلائی لیجانے سےانکارکیا
جمعے کو بھی جمرود بائی پاس پر نیٹو کنٹینرز پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ذرائع۔ فوٹو: فائل
امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد نیٹو سپلائی لائن پر ممکنہ حملوں کی وجہ سے درجنوں ٹرک ڈرائیوروں نے نیٹو سپلائی لے جانے سے انکار کردیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق جمعے کو بھی جمرود بائی پاس پر نیٹو کنٹینرز پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد نیٹو سپلائی لائن پر حملوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی پر ممکنہ حملوں کی وجہ سے درجنوں ٹرک ڈرائیوروں نے افغانستان میں برسرپیکار اتحادی افواج کیلیے سامان اور جنگی گاڑیاں لے جانے سے انکار کردیا۔