کتے کا لفظ امریکا سے نفرت کی بنا پر استعمال کیا فضل الرحمن

حکیم اللہ محسود کو امریکا نے مارا، اس لیے شہید کہتا ہوں، صحافیوں سے گفتگو

ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ نشانہ بن رہے ہیں، جے یو آئی کے سربراہ کی وضاحت۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے ڈرون حملے میں کتے کے مارے جانے کو ''شہادت'' کہنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتے کا لفظ امریکا سے نفرت کی وجہ سے استعمال کیا۔

حکیم اللہ محسود کو امریکا نے مارا ہے اس لیے اسے شہید کہتا ہوں۔




پارلیمنٹ ہائوس میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Load Next Story