طالبان کو اب پاکستانی قانون کو مان لینا چاہیے غلام احمد بلور

کئی سال لڑ کردیکھ لیا کچھ حاصل نہیں ہوا، دونوں طرف نقصان مسلمانوں کا ہی ہوا

بیگناہ مسلمانوں کا خون طالبان کے سرہے،ریاست کے قانون کاتقدس ہرشہری پرفرض ہے،رہنما اے این پی ۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ورکن قومی اسمبلی غلام احمدبلورنے کہاہے کہ طالبان کو مسلمانوں کیخلاف جہادختم کرناہوگا۔

نقصان دونوں طرف مسلمانوں کاہی ہو رہاہے،طالبان نے10سال تک سب کچھ کرکے دیکھ لیا اب پاکستانی قانون کو مان لینا چاہیے۔ پارلیمنٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ طالبان نے گزشتہ 10سال میں اپنی تمام کوششیں کرلیں ،اب انھیں مسلمانوں کیخلاف جہاد کو بند کر دینا چاہیے، بے گناہ مسلمانوں کا خون طالبان کے سر پر ہے۔




ریاست کے قانون کا تقدس ہرشہری پرفرض ہے،امریکاکی افغانستان سے روانگی کے بعد ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوگا، سب مسلمان ہیں طالبان اپنا ایجنڈا عوام پر لاگو نہیں کرسکتے۔ غلام احمدبلور نے کہا کہ حکومت کے مذاکرات کے فیصلے کو مان لینا چاہیے، ورنہ ریاست آپریشن کا فیصلہ کر کے حالات کوکنٹرول کرے گی۔
Load Next Story