پختونخوا فورسز کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیارات
بم دھماکے میں ڈی ایس پی صوابی زخمی،گورنر کے قریبی رشتے دار کا گھر اڑانے کی کوشش ناکام
حکومت کی جانب سے یہ اختیارات یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک نافذالعمل ہو گا ۔ فوٹو: فائل
محرم الحرام میں دہشتگردی کے منصوبے کے انکشاف ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔
دہشتگردی کے منصوبے کے حوالے سے حساس اداروں نے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے حکومت کی جانب سے یہ اختیارات یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک نافذالعمل ہو گا۔ علاوہ ازیں پشاور پولیس نے گورنر خیبر پختونخوا کے قریبی رشتہ دار کے گھر کے سامنے نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔
صوابی میں بم دھماکے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق زین خان اپنی موبائل پرجارہے تھے صوابی جہانگیرہ روڈ پر بلال مسجد کے قریب بجلی کے کھمبے پر نصب بم پھٹ گیا۔