تیز ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھا دی گہرے بادل چھائے رہے
مغربی ہوائوں اوربارشوں کے نئے سلسلے کے اثرات شہرپرنمایاں ہوناشروع ،کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری ریکارڈ ہوا
ہفتہ کودن کے وقت موسم خشک اوررات کو سرد رہے گا ، صبح کے وقت دھند اورکہرا چھانے کا امکان ہے،آج کم سے کم پارہ 9ڈگری رہے گا،محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل
تندوتیزسائبیرین ہوائوں نے دوبارہ شہر کا رخ کرلیا جب کہ صبح کم سے کم پارہ8ڈگری رہا،سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا۔
آج بروز ہفتہ کو مطلع ابر آلود جبکہ کل اتوارکوہلکی بارش ہونے کی توقع ہے،جمعے کو دن کے بیشتروقت مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہا، جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہواجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈرہا،مغربی ہوائوں اوربارشوں کے نئے سلسلے کے اثرات شہرپرنمایاں ہونا شروع ہوگئے۔
جمعے کو سائبیرین شمال مشرقی کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار 40کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،جس میں آج (ہفتے) کو مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوامیں نمی کاتناسب 39جبکہ شام کے وقت 19فیصدرہا ، صبح کے وقت دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر4کلومیٹررہ گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شہرکا مطلع ابرآلود رہنے جبکہ کل اتوارکو ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ موسم دن کے وقت خشک اور رات کو سرد رہنے جبکہ صبح کے وقت دھند اورکہرا چھانے کا امکان ہے،آج کم سے کم پارہ 9سے 11 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔