کراچی میں آج بارش اور کل سے سردی میں اضافے کا امکان

بارش کے 12سے 18 گھنٹے بعد سردی کی ایک نئی شدید لہرشہر کا رخ کرسکتی ہے، ترجمان محکمہ موسمیات 

بارش کے 12سے 18 گھنٹے بعد سردی کی ایک نئی شدید لہرشہر کا رخ کرسکتی ہے، ترجمان محکمہ موسمیات ۔ فوٹو : فائل

شہر قائد میں موسم سرما اور سال نو کی آج پہلی بارش اور کل سے سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق نئے مغربی سسٹم کے تحت سال نو کی پہلی بارش آج رات 11 بجے کے بعد ہونے کی توقع ہے۔


ترجمان موسمیات کے مطابق بارش ہونے کے 12سے 18 گھنٹے بعد سردی کی ایک نئی شدید لہرشہر کا رخ کرسکتی ہے،جس کے دوران معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے اور سردی کی نئی لہر18 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جب کہ تندوتیز ہواوں کے ساتھ صبح کےوقت دھند اور کہرا چھانے کا امکان ہے۔
Load Next Story