لیونل میسی کا حریف نوجوان پلیئر سے جھگڑا
دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ فوٹو: فائل
لیونل میسی حریف ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ کے جوآؤ فلیکس سے الجھ پڑے۔
اسپینش سپر کپ میچ میں بارسلونا کے اسٹار لیونل میسی حریف ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ کے 20 سالہ جوآؤ فلیکس سے الجھ پڑے، دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
یہ افسوسناک واقعہ ہاف ٹائم سے قبل پیش آیا، جب جواں سال پرتگالی فٹبالر جوآؤ اور میسی آمنے سامنے آگئے، دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کراکے معاملہ رفع کرایا۔