مختلف مقامات پر90پیڈسٹرین برج تعمیر کیے جا چکے ثاقب سومرو
ڈی جے سائنس کالج برنس روڈ، لیاقت آبادنمبر2،بڑا بورڈ،اسٹارگیٹ،ناظم آبادنمبر7پرنئے پیڈسٹرین برج پرکام جاری ہے
شہر میں خراب سگنلز درست اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے،بلدیہ عظمیٰ کراچی فوٹو : فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر 90 پیڈسٹرین برج تعمیر کیے جاچکے ہیں ۔
جبکہ 6 نئے پیڈسٹرین برج پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ پیدل سڑک عبور کرنے والے شہریوں کی مشکلات کو دور کیا جاسکے، انھوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کو ہدایت کی کہ شاہراہوں ، سڑکوں ، مختلف مقامات پرکار پارکنگ ایریاز میں لین مارکنگ، زیبراکراسنگ اور کیٹ آئیز لگانے کے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری کے ساتھ ساتھ گاڑیاں پارک کرنے والے شہریوں کو سہولت حاصل ہو ، یہ بات انھوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے تحت جاری مختلف کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرو، سینئر ڈائریکٹر محمد اطہر اور مختلف محکموں کے دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ 6نئے پیڈسٹرین برجز کے کام کو اس طرح انجام دیا جائے کہ یہ مقررہ مدت میں مکمل ہوجائیں ، یہ برجز ڈی جے سائنس کالج برنس روڈ، نیشنل ہائی وے نزد پرنس علی بوائز اسکول، ایس ایم توفیق روڈ لیاقت آباد نمبر 2 سی ایریا بس اسٹاپ، الطاف بریلوی روڈ نزد بڑا بورڈ، شارع فیصل نزد اسٹار گیٹ، نواب صدیق علی خان روڈ ناظم آباد نمبر 7 پربنائے جارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں ، خواتین اور طلبہ و طالبات کو سڑک عبور کرنے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر ان پیڈسٹرین برج کو بنانے کیلیے ایسے مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں شہری سڑک عبور کرتے ہیں خصوصاً بڑے بڑے شاپنگ مال ، اسپتالوں، اسکولوں اور کالجوں کے نزدیک پیڈسٹرین برج کی تعمیر کو ترجیح دی جارہی ہے ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ ، شاہراہ کمال اتاترک پر لین مارکنگ ، زیبرا کراسنگ اور کیٹ آئیزکی تنصیب کے کام کو مزید تیز کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ شہر کی دوسری بڑی شاہراہوں پر بھی لین مارکنگ کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری کے ساتھ نظم و ضبط بھی پیدا ہو،انھوں نے کہا کہ شہر کے چوراہوں پر جو سگنل خراب ہیں۔
انھیں فوری درست کیا جائے اور جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں سگنلوںکی تنصیب کا کام بھی جاری رکھا جائے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر نے بتایا کہ شہر میں ٹریفک حادثات سے بچائو اور پیدل سڑک عبور کرنے والے شہریوں کو سہولت مہیا کرنے کے لیے گیارہ اہم مقامات پر بالائی گزرگاہیں (پیڈسٹرین برج) پر کام تقریباً مکمل کیا جاچکا ہے اور رواں مالی سال میں چھ نئی بالائی گزرگاہوں کی تعمیر کا آغاز کیا جا رہا ہے جن کے ٹینڈر کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اسی ماہ ان پر کام کا آغاز کردیا جائے گا جنہیں اگلے چھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے،انھوں نے بتایا کہ سندھ سیکریٹریٹ شاہراہ کمال اتاترک پر لین مارکنگ کا کام ہفتے کے روز مکمل کرلیا گیا جبکہ شارع فیصل پرلین مارکنگ کو اگلے تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور سڑکوں کے ڈیزائننگ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سڑک استعما ل کرنے والوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان کے اندر ٹریفک شعور اجاگرکرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ سڑکوں پر یو ٹرن کا غلط استعمال روکنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ مشاورت سے لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ ٹریفک حادثات کو کم سے کم کیا جاسکے۔