شہر بھر میں چائے کے ہوٹلوں کے منفرد نام

کوئٹہ سدابہار،بلوچستان سدابہار،اپنا کراچی،کراچی ہوٹل سمیت مختلف ناموں سےبلوچستان کے پشتونوں نے ہوٹل آباد کیے ہوئے ہیں

لیاقت آباد میں ہوٹل پر ایک کاریگر کوئلوں پر چائے بنانے میں مصروف ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی میں چائے کے ہوٹلوں کے بھی منفرد نام ہیں اور ان پر کام کرنے والے بھی ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ۔


مقامی ہوٹل کے مالک وزیر خان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کوئٹہ سدا بہار ، بلوچستان سدابہار ، اپنا کراچی ، کراچی ہوٹل ، اچکزئی ہوٹل ، پشین ، کاکڑ ہوٹل،چمن ہوٹل،بسم اللہ ہوٹل سمیت مختلف ناموں سے بلوچستان کے پشتونوں نے ہوٹل آباد کیے ہوئے ہیں ،یہ مقامی طور پر پشتون کہلاتے ہیں اور ان افراد کا تعلق پشین ، کوئٹہ ، چمن ، قلعہ عبداللہ ، لورا لائی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے ،انھوں نے بتایا کہ ان ہوٹلوں پر کام کرنیوالے ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور آپس میں رشتے دار ہوتے ہیں اور زیادہ تر افراد کا تعلق اچکزئی ، کاکڑ ، ترین قبائل سے ہوتا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ ہوٹل کا مالک ان افراد کو رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔بیشتر ہوٹلوں پر چائے بنانے والے کی تنخواہ 17سے 20 ہزار روپے جبکہ پراٹھے بنانے والے کی تنخواہ 16 سے 18 ہزار روپے ہوتی ہے جبکہ ٹیبل والے کی تنخواہ 12 سے 14 ہزار روپے ہوتی ہے جبکہ بیشتر ہوٹلوں پر روزانہ کی اجرت دی جاتی ہے،انھوں نے بتایا کہ ہم تمام لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اور روزانہ گوشت کا سالن کھاتے ہیں تاہم اس سالن میں سبزی لازمی ڈالی جاتی ہے ۔
Load Next Story