پاکستان میں آل راؤنڈرز کا قحط پڑ گیا کپتان کوتشویش

ٹیم کو دونوں شعبوں میں ماہر کوالٹی کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہورہی ہے، مصباح

ہمیں ایسا حقیقی آل راؤنڈر درکار ہے جو دونوں شعبوں میں یکساں مہارت رکھتا ہو۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں آل راؤنڈرز کا قحط پڑ گیا، کپتان مصباح الحق کو اس صورتحال پر بیحد تشویش ہے، ان کے مطابق ٹیم کو دونوں شعبوں میں ماہر کوالٹی کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

ابوظبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے مختلف آل رائونڈرز آزمائے مگر یہ مسئلہ سامنے آیاکہ جو اچھے بیٹسمین تھے ان کی بولنگ ہمارے معیار کے مطابق نہ تھی، اسی طرح اچھے بولرز بیٹنگ میں کمزور تھے، ہمیں ایسا حقیقی آل رائونڈر درکار ہے جو دونوں شعبوں میں یکساں مہارت رکھتا ہو۔




مصباح الحق نے کہا کہ ماضی میں خوش قسمتی سے پاکستان کے پاس آل رائونڈرز کی بہتات تھی، نمبر 9 اور10پر بیٹنگ کیلیے عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسے کھلاڑی آتے تھے، وسیم اکرم کی بیٹنگ بھی زبردست تھی، اب ایسا نہیں رہا، ہمارے اختتامی پوزیشنز کے3،4بولرز بیٹنگ بالکل نہیں کر پاتے، اس وجہ سے ٹیم کی بیٹنگ لائن پر دبائو ہوتا ہے، بیٹسمین بھی گذشتہ ایک، ڈیڑھ سال سے خاص پرفارم نہیں کر رہے جس سے ٹیم مسائل کا شکار ہے۔
Load Next Story