ٹنڈولکر نے مجھ سے زیادہ بھارت کیلیے کارہائے نمایاں انجام دیے امیتابھ بچن

ٹنڈولکر مجھ سے کہیں زیادہ بڑے آئیکون اور ملک کی پہنچان بنے ہیں،بالی ووڈ فلم اسٹار

اگر آپ ملک میں پول کرائیں تو سینما سے زیادہ کرکٹ کو مقبول پائیں گے۔امیتابھ۔ فوٹو: فائل

SIALKOT:
فلم اسٹار امیتابھ بچن نے سچن ٹنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مجھ سے زیادہ بھارت کیلیے کارہائے نمایاں انجام دیے۔


وہ مجھ سے کہیں زیادہ بڑے آئیکون اور ملک کی پہنچان بنے ہیں، امیتابھ نے کہا کہ بہت سے ممالک کی شناخت مختلف شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں سے بن جاتی جبکہ کچھ کی پہچان تاریخ یا جغرافیے سے ہوتی ہے، جیسا کہ جاپان کا ذکر آئے تو کیمروں کی بات ہوتی ہے، اسی طرح برازیل پر فٹبال کا تذکرہ شروع ہوجاتا ہے، جب آپ بھارت کی بات کریں تو اچانک سب سچن ٹنڈولکر کا سوچتے ہیں، بھارتی فلم نگری کے شہنشاہ نے مزید کہا کہ اگر آپ ملک میں پول کرائیں تو سینما سے زیادہ کرکٹ کو مقبول پائیں گے۔
Load Next Story